بھارت

مسلمانوں کے قتل عام پر بھی فلمیں بننی چاہئیں: بھارتی آئی اے ایس افسر

بھوپال20مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)کے ایک افسر نیاز خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام پر بھی فلمیں بننی چاہئیں۔
نیاز خان نے کئی ٹویٹس میں کہا کہ ”دی کشمیر فائلز” برہمنوں کی تکلیف کو ظاہر کرتی ہے، پروڈیوسر کو ایک اورفلم بنانی چاہیے جس میں بھارت کی کئی ریاستوں میں مسلمانوں کے قتل عام کو دکھایا جائے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان کیڑے مکوڑے نہیں بلکہ انسان اور اس ملک کے شہری ہیں۔نیاز خان مدھیہ پردیش میں محکمہ پبلک ورکس میں ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے سات کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔آئی اے ایس افسر نیاز خان نے اپنی ٹویٹس میں کہاکہ میں مختلف مواقع پر مسلمانوں کے قتل عام کو دکھانے کے لیے ایک کتاب لکھنے کا سوچ رہا ہوں تاکہ کسی پروڈیوسر کے ذریعے”دی کشمیر فائلز” جیسی فلم بنوائی جائے اوربھارتی عوام کے سامنے اقلیتوں کے درد اور تکلیف کو لایا جا سکے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ معاشرے کا ایک تشدد پسند طبقہ ہے جس نے سچ سننے کے لیے اپنے کان بند کر رکھے ہیں۔ یہاں تک کہ نام نہاد پڑھے لکھے لوگ بھی سچ بولنے والے کو گالی دینے کے لیے گلی کوچوں کی زبان استعمال کرتے ہیں۔ گندی زبان کا استعمال ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو افسوسناک ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button