بھارت

بھارت: ہندوتوا غنڈوں کاہندولڑکی کی سالگرہ منانے پر پانچ مسلمان نوجوانوں پر تشدد، پولیس کے حوالے

اندور24جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہندو انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے ایک گروپ نے ایک ہندو لڑکی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے پر اس کے پانچ مسلمان دوستوں کو تشدد کانشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیاہے۔
اندور میں ایک 24سالہ ہندو لڑکی ا پنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منارہی تھی۔ تقریب کے دوران ہندو انتہا پسندوں کا ایک ہجوم اچانک فلیٹ میں گھس آیا اور لڑکی کے پانچ مسلمان دوستوں کو نام نہاد”لوجہاد”کا الزام لگاکر چن چن کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں انہیں اندور کی ایم آئی جی کالونی کے پولیس سٹیشن لے جایاگیا جہاں سے پولیس نے انہیں جیل بھیج دیا۔اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک ویڈیو میں ہندو انتہاپسندوں کا ایک ہجوم فلیٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے جبکہ دوسری میں نقاب پوش افراد لڑکی کے مسلمان دوستوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ بجرنگ دل کے ارکان چند لڑکوں کو ایم آئی جی کالونی پولیس سٹیشن لائے تھے جس کے بعد ان میں سے پانچ کو تعزیرات ہند کی دفعہ 151کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔ستم ظریفی دیکھئے پولیس نے گھرمیں زبردستی گھسنے والے ہجوم میں شامل افرادکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مسلمان نوجوانوں کو ہی جیل بھیج دیاجن کا کوئی جرم ہی نہیں تھا۔قبل ازیں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسیما شرما نے صحافیوں کو بتایاکہ چند لڑکے اورلڑکیاں اپنے دوست کی سالگرہ منارہے تھے اور اس معاملے میںلڑکیوںنے ”لوجہاد”کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button