بھارت

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے حجاب پر پابندی کا کرناٹک ہائی کور ٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

hijab-2نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ بورڈ نے اپنی عرضداشت میں کہاہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں غلط دلائل کا سہا رالیا ہے اور مسلم خواتین کی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کو سلب کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایڈووکیٹ ایم آر شمشاد کے ذریعہ15 مارچ کے کرناٹک ہائی کورٹ حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کی گئی ۔ عرضدشت میں دعویٰ کیا گیاہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے میں اسلامی قانون کے بنیادی اور اعلی ترین ماخذ یعنی قرآن پاک کی غلط تشریح کی گئی ہے اورہائی کورٹ نے مسلم خواتین کی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کو سلب کیا ہے۔درخواست کے مطابق تمام مکاتب فکر کااس بات پر اتفاق ہے کہ اسلام میں حجاب کی پابندی واجب اور لازمی ہے۔عرضداشت میں مزید کہاگیاہے کہ انہوں نے کبھی بھی اسکول یونیفارم پہننے پر اعتراض نہیںکیا ہے اور انہیں یونیفارم کے ایک ہی رنگ کاحجاب پہننے کی اجازت دی جائے ۔درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ دراصل حقیقت یہ ہے کہ خواتین کی عزت نفس اور وقار کی قیمت پر تعلیم کے حق سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا حجاب اتارنے پر مجبور ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button