بھارت

کینیڈا میں مودی کی مافیا طرز کی کارروائی نے بھارت کو بدمعاش ریاست بنا دیا: سویڈش اسکالر

سٹاک ہوم:  اپسالا یونیورسٹی سویڈن میں امن اور جنگ کی ریسرچ کے پروفیسر اشوک سوین نے کہا ہے کہ 2024کے انتخابات سے قبل خود کو ایک طاقتور شخصیت کے طورپر پیش کرنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کینیڈا میں مافیا طرز کی کارروائی نے بھارت کومغرب کی نظروں میں ایک بدمعاش ریاست بنادیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سویڈش سکالر نے ایکس پر ایک تازہ ٹویٹ میں کہا کہ 2024کے انتخابات سے قبل ایک مضبوط شخصیت کے طورپر پیش کرنے کے لیے کینیڈا میں مودی کی مافیا طرز کی کارروائی نے بھارت کو مغرب کی نظروں میں ایک بدمعاش ریاست بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے جس کا الزام کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا ہے، خالصتان تحریک کو پہلے سے زیادہ مشہور اور مقبول بنا دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button