بھارت

کرناٹک:باحجاب مسلم طالبات کو امتحان دینے کی اجازت دینے پر 7اساتذہ معطل

بنگلورو30مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع گدگ کے ایک اسکول میں باحجاب مسلم طالبات کو دسویں جماعت کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر 7اساتذہ کو معطل کردیاگیا ہے ۔
شہر گدگ کے سی ایس پاٹل ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران چند طالبات حجاب و برقع پہنے کمرہ امتحان میں موجود تھیں ۔باحجاب طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر 7اساتذہ کو معطل کردیاگیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ایک افسر کی رپورٹ پر پانچ انوجلیٹرز اور دو سپرنٹنڈنٹ کو معطل کیا گیا ہے۔گدگ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشن جی ایم بسولنگپا نے امتحانی مرکز میں حجاب پہننے کی اجازت دینے پر سپرنٹنڈنٹ کے بی بھج نتری، بی ایس ہوناگوڈی اور نگران ایس جی گوڑکے، ایس ایس گوجاماگاڈی، وی این کیوڈر، ایس یو ہوکلداور ایس ایم پتار کو فوری طور پر معطل کرنے کاحکم جاری کیا ہے ۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں گزشتہ 3 مہینوں سے مسلم طالبات کے حجاب پابندی کی وجہ سے تنازعہ جاری ہے ۔ ریاستی حکومت نے مسلم طالبات کے کلاسوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کی تھی اور حکومت کے اس حکم کو کرناٹک ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے برقرار رکھا تھا کہ حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں ۔ اب یہ معاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button