بھارت
شکاگو :آر ایس ایس کے کارکن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی
شکاگو:یورپ اور کینیڈا کے بعد ہندو انتہاپسندی نے امریکہ میں بھی اپنے پر پھیلا دیے ہیں جہاں ہندوتوا سے متاثرہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایک کارکن نے شکاگو میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شکاگو کے مضافاتی علاقے میں آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریہ سے متاثرہ ایک 16 سالہ ہائی سکول کے طالب علم نے قرآن پاک کے ایک نسخے کو نذر آتش کیا ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق طالب علم کے خاندان کے آر ایس ایس کی مقامی شاخ "شاکا” سے روابط ہیں۔شکاس فسطائی آر ایس ایس کی مقامی شاخیں ہیں جو بھارت کی پسماندہ اقلیتوں بشمول مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کا گٹھ جوڑ اس وقت بھارت پر برسر اقتدار ہے۔