مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی ’کشمیر فائلز‘ کے ذریعے نفرت پھیلا رہی ہے، شرد پوار

نئی دلی یکم اپریل(کے ایم ایس)نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ، شرد پوار نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کشمیر فائلز کے ذریعے وادی کشمیر سے کشمیری پنڈتوں کی منتقلی کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر ملک میں زہریلا ماحول پیدا کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شرد پوار نے اپنی پارٹی کی دہلی یونٹ کے اقلیتی محکمہ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسی فلم کو نمائش کے لیے کلیئر نہیں کیا جانا چاہیے تھا لیکن اسے ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے اور وہ لوگ جن پر ملک کو متحد رکھنے کی ذمہ داری عائد ہے لوگوں کو فلم دیکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو وادی چھوڑنا پڑی لیکن مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔این سی پی کے سربراہ نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو بحث میں گھسیٹنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کی اور کہاکہ جب وشوناتھ پرتاپ سنگھ(وی پی سنگھ) وزیر اعظم تھے تو کشمیری پنڈتوں کو وادی چھوڑنی پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم وی پی سنگھ حکومت کو اس وقت بی جے پی کی حمایت حاصل تھی اور جگموہن، جنہوں نے بعد میں دہلی سے لوک سبھا کا انتخاب بی جے پی کے امیدوار کے طور پر لڑا تھا، جموں و کشمیر کے گورنر تھے۔پوار نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے جگموہن کے ساتھ اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور یہ گورنرجگموہن ہی تھے جنہوں نے کشمیری پنڈتوں کو وادی سے باہر جانے میں سہولت فراہم کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button