مقبوضہ جموں و کشمیر

دلی ہائی کورٹ نے رعنا ایوب کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

نئی دلی 04 اپریل (کے ایم ایس)
ممتاز بھارتی صحافی رعنا ایوب نے جنہیں بھارتی حکام نے ممبئی ائیر پورٹ پر یورپ جانے سے روک دیا تھا ،کو نئی دلی ہائی کورٹ نے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکام نے30مارچ بروز بدھ کو ایوارڈ یافتہ صحافی رعنا ایوب کو متعدد بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کیلئے یورپ جانے سے روک دیا تھا ، جہاں انہوں نے بھارت میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کئے جانے کے بارے میںاظہار خیال کرنا تھا۔رعناایوب کو بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ان کے خلاف جاری نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے سے روکا گیاتھا ۔رعنا ایوب نے بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیاتھا ۔ دہلی ہائی کورٹ میں راناایوب کے وکیل ایڈووکیٹ ورندا گروور نے اپنے دلائل میں کہاکہ ان کی موکل تحقیقاتی ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہمیشہ تفتیش کیلئے پیش ہونے پرتیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی کی طرف سے لک آئوٹ سرکلر 28 مارچ2022 کو جاری کیا گیا تھا جبکہ صحافی نے سوشل میڈیا پر اپنے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کر رکھا تھا۔جسٹس سی ڈی سنگھ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے بنچ نے دلائل سننے کے بعد رانا ایوب کوبیرون ملک سفر کی اجازت دی۔
خیال رہے کہ رانا ایوب کوبھارتی حکام نے30مارچ کو ممبئی ائیر پورٹ پر لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھاجہاں انہوں نے بھارت میں صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کے بارے میں انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس کے پروگرام میں تقریر کرنی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button