مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے

 

un

اسلام آباد09 اپریل (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنمائوں قاضی عمران اور خالد شبیر نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور مختلف جیلوں میں نظربندحریت رہنمائوں اور کارکنوںکی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میںکہا کہ بھارت نے 5اگست 2019کے بعد ظلم وستم کی تمام حدیں پار کرلی ہیں اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں کی تعداد میں بیگناہ کشمیری بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند ہیں جن میں مرد وخواتین شامل ہیں۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارت جموںو کشمیر کو ہندوئوں کی ایک کالونی بنانے کی کوشش کررہا ہے اور آئے روز غیر ریاستی باشندوں کوعلاقے میں آبادکیا جارہاہے۔انہوں نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ ایک کمیشن مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھیجے جو جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی حالت زارکا جائزہ لے اوران کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔ حریت رہنمائوں نے تنازعہ جموںو کشمیرکوحل کرنے کے لیے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق، حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیاجس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے کیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button