مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ نے تمام بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی
سرینگر 10ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی حکام نے لوگوں کو تمام بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے لوگوں کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ کی طرف مارچ سے روکنے کیلئے سرینگر، بارہمولہ ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور دیگر شہروں اور قصبوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ان کی قبر کی طرف مارچ کی کال دی تھی ۔ تاہم قابض حکام نے مارچ کو روکنے کیلئے پابندیاں تیز کر دیں۔
قابض حکام نے لوگوں کو جامع مسجد سرینگر ، درگاہ حضرت بل ، خانقاہ مولا اور مقبوضہ علاقے کی دیگر تمام بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے بھی روکا۔