مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد:کور کمانڈرز کانفرنس کا سید علی گیلانی کو خراج عقیدت

اسلام آباد 10 ستمبر (کے ایم ایس)
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں بزرگ کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کے اہم رہنما کی حیثیت سے ان کی زندگی بھر کی جدوجہد اور قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج (جمعہ ) راولپنڈی میں منعقد ہونے والی کو رکمانڈر کانفرنس میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا جو بھارتی ریاستی جبر اور تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بتایا کہ آر می چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امن کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ علاقائی سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون خطے میں امن اور خوشحال کیلئے ضروری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button