مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، بہل

جموں 03 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔
ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے لیے 1947 سے اب تک بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی کشمیریوںکو روزانہ کی بنیاد پر شہید کر رہے ہیں۔
ایڈوکیٹ بہل نے چین کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں بیجنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور یہی کشمیری عوام کی خواہش بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے دن سے ہی عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی وکالت کرتا رہا ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث یہ تنازعہ تاحال حل طلب ہے۔
ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button