مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پارلیمنٹ 5 اگست 2019 کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،بھیم سنگھ

جموں 11ستمبر ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے بھارتی پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ 5 اگست 2019 کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں میں ایک بیان میں 1927 اور 1932 کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا 5اگست 2019کا فیصلہ مہاراجہ ہری سنگھ کے بنائے گئے اور دستور ساز اسمبلی کی طرف سے منظورکیے گئے ”جموںوکشمیر ریذیڈنٹس قانون“ کو تبدیل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ 1927 اور 1932 کے نوٹیفکیشن کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہا کہ 1927 کے نوٹیفکیشن میں 1932 میں مہاراجہ ہری سنگھ نے ترمیم کی تھی۔ 1927 میں نافذ کردہ قانون کو جموںوکشمیر میں ‘اسٹیٹ سبجیکٹ’ کے نام سے جانا جاتا تھا جسے 1949 میں بھارت کی آئین ساز اسمبلی نے بھی منظور کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن نے جموں و کشمیر کی شہریت کا حق صرف علاقے کے سٹیٹ سبجیکٹ والوں کو دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button