بھارت

گجرات: برطانوی وزیر اعظم سے حقیقت چھپانے کیلئے غریبوں کی جھونپڑیوں پر پردہ ڈال دیا گیا

احمد آباد23 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے دیگر رہنما گجرات ماڈل کے بڑے بڑے قصیدے بڑھتے رہتے ہیں تاہم اس ماڈل کی ایک مرتبہ پھر اس وقت قلعی کھل گئی جب برطانوی وزیر بورس جانس اپنے حالیہ دورہ بھارت کے دوران گجرات گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بورس جانسن کو احمد آباد سے سابرمتی آشرم کے راستے میںلے جاتے ہوئے غریبیوں کی جھونپڑیوں کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا۔ سفید کپڑا لگانے کے باوجودجھونپڑیوں کے رہائشی پردہ اٹھا کر کبھی کبھی سڑک پر آتے دیکھے گئے۔سوال یہ پوچھا جا رہا ہے کہ اگر گجرات میں اتنی ہی زیادہ ترقی ہوئی ہے تو آخر جھونپڑیوں کو برطانوی وزیر اعظم سے چھپانے کیلئے پردہ کیوں لگانا پڑا ۔ کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے جھونپڑیوں پر پردہ لگانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مودی کو مخاطب کر کے لکھا کہ بارہ برس آپ گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے ، قریباً آٹھ برس سے ملک کے وزیر اعظم ہیں اسکے باوجود ایسا کیا رہ گیا جسے بورس جانسن کو دکھانے میں آپکو شرم آرہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button