بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ میں حملے کے دوران بھارتی پیرا ملٹری کا سب انسپکٹر ہلاک

CRPF-India-1

سکما:بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں ایک حملے کے دوران بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک سب انسپکٹر ہلاک اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست میں ضلع سکما کے علاقے ارسنگل میں آپریشن کے دوران نکسل گوریلوں کے حملے میں سی آر پی ایف کی 165ویں بٹالین سے وابستہ سب انسپکٹر سدھاکر ریڈی ہلاک اور کانسٹیبل رامو زخمی ہو گیا۔زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کے بعدمزید علاج کے لیے ایئرلفٹ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تلاشی کی کارروائی کی جارہی ہے اورچار مشتبہ افراد کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔
ادھر ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میںبھارتی پیراملٹری سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے ایک 40سالہ اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
دریں اثناء ریاست آسام میں جورہاٹ ملٹری اسٹیشن کے گیٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button