بھارت

انڈین امریکن مسلم کونسل کا بھارت کو مخصوص تشویش والے ممالک میں شامل کئے جانے کا خیرمقدم

واشنگٹن 26اپریل (کے ایم ایس)
انڈین امریکن مسلم کونسل نے مذہبی آزادی کے حوالے سے قائم امریکی کمیشن کی طرف سے مسلسل تیسرے سال بھارت کو مخصوص تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت جو تکثیریت اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے کیلئے امریکی کمیشن کی سفارش سے دنیا بھر میں مقیم بھارتیوں کیلئے انتہائی افسوسناک ہے۔ مذہبی اقلیتوں پر تیزی سے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم اور مذہبی آزادی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کی وجہ سے اس سلسلے میں خدشہ ظاہر کیاجارہا تھا ۔رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس سے وابستہ ہندو انتہا پسند گروپوں نے "بھارت کو ایک واضح طور پر ہندو ریاست کے طور پر قائم کرنے کے لیے فرقہ وارانہ پالیسیوں کی حمایت ، ان کی بنیاد رکھی اور ان کو نافذ کیاجس سے وہاں مذہبی اقلیتوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ رپورٹ میں 2021میں مسلمانوں اورمسیحی برادری پر ہونے والے حملوں کی بھی مزید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سے واقعات پرتشدد، بلا اشتعال اور حکومتی اہلکاروں کی طرف سے حوصلہ افزائی یا اکسائے جانے کی وجہ سے کئے گئے تھے۔انڈین امریکن مسلم کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رشید احمد نے کہاکہ کونسل امریکہ میں دائیں بازو کے ہندو قوم پرست گروپوں کی لابنگ سے انکار کرنے اور ہندوستان میں اقلیتوںکو مسلسل ہراساں اورظلم و تشدد کانشانہ بنائے جانے کی حقیقی صورتحال سامنے لانے پر مذہبی آزادی کے حوالے سے قائم امریکی کمیشن کا خیرمقدم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب امریکی محکمہ خارجہ کو USCIRFکی سفارشات پر عمل کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button