بھارت

بی جے پی مسلمان ہونے کی وجہ سے مولانا عبدالکام آزاد کانام تاریخ سے مٹانا چاہتی ہے،نیشنل کانگریس پارٹی

 

نئی دلی 14اپریل (کے ایم ایس)
بھارت میں نیشنل کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور بھارت رتنا ایوارڈ یافتہ مولانا عبدالکلام آزاد کا نام مسلمان ہونے کی وجہ سے تاریخ سے مٹانا چاہتی ہے ۔
نیشنل کانگریس پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مولانا عبدالکلام آزاد کی شناخت اور بھارت کے تعلیمی نظام میں ان کی شاندار خدمات مٹانے کیلئے نیشنل ایجوکیشنل ریسرچ اور ٹریننگ کونسل کا استعمال کر رہی ہے۔
یہ کونسل بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے زیر کنٹرول ہے اس لئے ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ کیا وہ بھارت کے پہلے وزیر تعلیم کا نام محض اس لئے نکال رہی ہے کیونکہ وہ مسلمان تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button