سکھ

اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں پولنگ اتوار کو ہوگی

بریشیا، اٹلی 06 مئی (کے ایم ایس)
بھارت میں سکھوں کے آزاد وطن خالصتان کے لیے ریفرنڈم 8مئی بروز اتوار کو اٹلی میں منعقد ہوگی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 31 اکتوبر 2021 کو لندن سے سکھوں کیلئے علیحدہ وطن کیلئے ریفرنڈم کا آغاز ہواتھا اور خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں برطانیہ اور دیگر ممالک کے مختلف شہروں میں ہونے والی پولنگ میں لاکھوں سکھوں نے حصہ لیا۔اٹلی کے شہر بریشیا میںاتوار کو پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
خالصتان ریفرنڈم کے ذریعے سکھوں نے بھارت کو ان کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کا سخت پیغام دیاہے ۔ ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کوبھجوائے جائیں گے تاکہ وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ سکھوں کی طرف سے اپنے لئے علیحدہ وطن کا مطالبہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے اور بھارت انہیں آزادی کا اپنا پیدائشی حق حاصل کرنے سے روک نہیںسکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button