سکھ

کیلگری:خالصتان ریفرنڈم میں 53ہزار سے زائد سکھوں نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا

Khalistan-696x393کلیگری،کینیڈا:
کینیڈا کے شہر کیلگری میں سکھزفار جسٹس کے زیراہتمام خالصتان ریفرنڈم میں 53ہزار سے زائد سکھوں نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صبح نو بجے ووٹنگ کے آغاز سے قبل ہی ووٹنگ مرکز کے باہر سکھوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔ووٹ ڈالنے کیلئے آئے سکھوں کو اپنی باری کیلئے کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑا۔شرکا کی بڑی تعداد کے سبب ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانا پڑا ۔ووٹنگ کا وقت ختم ہوجانے کے باوجود سینکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے تھے۔ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد خالصتان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ووٹ ڈالنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل تھے، سینکڑوں افراد بسوں کے ذریعے ووٹنگ مرکز تک پہنچے تھے۔انتظامیہ کی طرف سے دن بھر قطار میں کھڑے افراد کو پانی کی بوتلیں اور شربت تقسیم کیا جاتا رہا۔بعض فنکار ڈھول کی تھاپ پر شرکا کو خالصتان کے حق میں گیت سناتے رہے ۔دلی بنے گا خالصتان، شملہ ہریانہ دلی پنجاب، بنے گا خالصتان کے نعرے تمام دن گونجتے رہے۔ ریفرنڈم کے اختتام پر سکھز فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ اپنا وطن ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قتل کرنا بھارت کی فطرت ہے، بھارت نے ہردیپ سنگھ کو قتل کیا،عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو خالصائی انصاف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی میرا پیغام سن لے، ہم آزادی حاصل کرکے لیں گے اور بھارت کو کل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارتی حکومت پنجاب میں قتل عام کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالصتان ریفرنڈم ہمارا ہتھیار ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے دلی بنے گا خالصتان کے نعرے بھی لگوائے۔گرپتونت سنگھ پنوں کے خطاب کے دوران شرکا کا جذبہ دیدنی تھا، خالصتان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button