مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار اورنتیجہ خیز مذاکرات پر زور

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی تلاشی کی کارروائیاں جاری

سرینگر 12 مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے تنازعہ کشمیر کوپاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے ایک مقررہ مدت میں حل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو یقینی بنایاجاسکے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر بٹ نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں اپنے دفتر میںاو پی شاہ کی قیادت میں بھارتی سول سوسائٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بھارتی سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب تنازعات خصوصا جموں وکشمیر کے سنگین مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے بی جی پی کی حکومت پر دبائو ڈالے ۔ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں کو قریب آنے اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے انہیں دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش کرنا ہو گا۔
بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے مقبوضہ علاقے میں خوف ہراس کا ماحول قائم کرنے کیلئے وادی کشمیر میں سرینگر سے جموں ریجن کے علاقے ڈوڈہ تک مختلف علاقوں میں تلاشی کی بڑی کارروائیاں جاری رکھیں ۔
ادھر محبوبہ مفتی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کی عزت اور وقار پر مودی حکومت کی یلغار کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد کی ضرور ت پر زوردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کو بے اختیار کرنے سمیت جموں وکشمیر کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء عبدالصمد انقلابی نے جموں جیل سے جاری ایک پیغام میں اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے اسلام آباد سے جاری اپنے بیانات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے کشمیری طلباء کو پاکستان جانے سے روکنے کے بھارت کے حکمنامے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور دیگر کشمیری نظربندوں کے خلاف لگائے گئے بغاوت کے الزامات کو سیاسی انتقامی کارروائی قراردیا ہے جسکا مقصد انہیں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے سے روکنا ہے ۔ کشمیریوں کے اس حق کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں فراہم کی گئی ہے۔
ضلع بانڈی پورہ میں ہائیڈرو الیکٹرک کارپوریشن کی عمارت کے باہر ایک بھارتی فوجی جبکہ ضلع اسلام آباد کے علاقے چنی چوک میںایک24سالہ نوجوان ایک رکشہ میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button