مقبوضہ کشمیر : انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام سیر النبی ۖ کانفرنس کا انعقاد
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیراہتمام عید میلاد النبیۖکی خصوصی تقریبات کے سلسلے میں امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں سیرت النبی ۖکانفرنس منعقد کی گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیرت کانفرنس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ کانفرنس میں تنظیم کے شعبہ تعلیم جامعہ باب العلم سے منسلک مکاتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات ،معلمین اور تنظیمی کارکنوں نے شرکت کی۔ سیرت کانفرنس سے کئی علمائے کرام نے خطاب کیا جن میںسید محمد حسین موسوی گریند،آغا سید مجتبی عباس الموسوی ،سید محمد صفوی ،سید ارشد حسین موسوی ، میر واعظ وسطی کشمیر مولوی لطیف ،مدہوش بالہامی اور ماسٹر غلام حسن بابا شامل ہیں ۔مقررین نے سیر ت نبوی ۖ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پرزوردیا۔ آغا حسن الموسوی نے اپنے صدارتی خطاب میں نبی آخر الزمان ۖکی ولادت باسعادت اور عالم عرب کے حالات بیان کئے۔