مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی
سرینگر25 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں انٹرنٹ فراہم کرنے والی تمام بھارتی کمپنیوں نے اپنی سروسز معطل کر دی ہیں۔قابض بھارتی حکام نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ این آئی اے عدالت کی طرف سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ محمدیاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔