بھارت

بھارت :لوک سبھا کی طرح اب راجیہ سبھا میں بھی بی جے پی کا کوئی مسلمان نمائندہ نہیں ہوگا

نئی دہلی31مئی (کے ایم ایس)بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھاکی طرح اب پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھامیں بھی بی جے پی کا کوئی مسلمان نمائندہ نہیں ہو گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے10جون کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے 22امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن میں سے ایک بھی مسلمان امیدوار نہیں ہے۔بی جے پی نے اس سے قبل تین مسلمانوں مختار عباس نقوی، ایم جے اکبر اور سید ظفر اسلام کو راجیہ سبھا میں بھیجا تھا لیکن ان تینوں کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ چونکہ بی جے پی نے ان میں سے کسی کو بھی راجیہ سبھا کے لئے دوبارہ نامزد نہیں کیا ہے لہذا بی جے پی کی طرف سے اب راجیہ سبھا میں ایک بھی مسلمان امیدوار نہیں رہے گا۔مختار عباس نقوی کی راجیہ سبھا کی مدت کار 7جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ اگر چھ مہینے کے اندر اندر وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں بنے تو وہ عہدہ وزارت سے بھی ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔ سید ظفر اسلام کی مدت کار 4 جولائی اور ایم جے اکبر کی مدت کار 29جون کو ختم ہونے جا رہی ہے۔واضح رہے کہ لوک سبھا میں بی جے پی کے پاس پہلے ہی کوئی مسلمان رکن پارلیمنٹ نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button