بھارت

بھارت میں سڑک کے حادثے میں 11 افراد ہلاک

ہریانہ میں گزشتہ سال سڑک حادثات میں ہر روز اوسطاً 13 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے

دہرادون 22 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک سڑک حادثے میں گیارہ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع چمپاوت میں سکھدھانگ ،ڈنڈامینار روڈ پر ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرین تنک پور میں ایک شادی سے ڈنڈا کاکنائی گاو¿ں واپس آ رہے تھے۔
دریں اثناءر یاست ہریانہ کی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ہر روز سڑک حادثات میں اوسطاً 13 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔ ریاست میں 2021 میں 9,933 حادثات رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں 4,706 اموات اور 8,121 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے مقابلے میں 2020 میں 9,431 حادثات میں 4,507 جانیں گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button