مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے860 ،107بچے یتیم

سرینگر19جون (کے ایم ایس)آج جب دنیا بھر میں والد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں والدین سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے بیٹوں سے محروم ہوچکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جون کی تیسرے اتوار کو عالمی سطح پروالد کا دن منایا جاتا ہے تاکہ بچوں کی زندگیوں میں والد اور والد جیسی شخصیات کے کردارکااعتراف کیاجائے ۔اس روزعالمی سطح پر والد کادن منایاجاتا ہے۔ گزشتہ33 سال میں بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک لاکھ 7ہزار860بچے یتیم اور 22ہزار944خواتین بیوہ ہوئیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 2010سے پرامن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کی طرف سے مہلک چھروں کی فائرنگ سے سینکڑوں نوجوان اپنی بینائی یا تو مکمل طورپر کھو چکے ہیں یا ان کی بینائی کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔ ہزاروں کشمیری جن میں زیادہ تر بچے ہیں ، نفسیاتی صدمے کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ وہ بھارتی فورسزکی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں سے پیدا ہونے والے خوف ودہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں،ان کے والدین بھارتی فوجیوں کی گولیوں کا شکار ہوئے ہیںیا دوران حراست اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button