مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاددیہی دفاعی کمیٹیوں کو بحال اور مضبوط کرنے کا اعلان

 

vdc

نئی دہلی 02 مارچ (کے ایک ایس) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ظالم ملیشیا نام نہاد ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں (VDCs) یا دیہی دفاعی کمیٹیوںکو بحال اور مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو اعلان کیا کہ تمام وی ڈی سیز کو بحال کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق مزید کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ان کا نام تبدیل کر دیا جائے گا اور ہر رکن کو معاوضہ اداکیاجائے گا۔ہندوو¿ں پر مشتمل وی ڈی سیزبنیادی طور پر جموں کے علاقے میں موجود ہیں۔امیت شاہ نے نئی دہلی میں بی جے پی رہنماﺅں اور وی ڈی سی ممبران کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ دیہی دفاعی کمیٹیوں کو اب ولیج ڈیفنس گروپس (VDGs) اور ان کے ممبران کو ویلج ڈیفنس گروپ گارڈز (VDGGs) کہا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیت شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وزارت داخلہ جلد ہی VDCs کا نام تبدیل کرکے VDGs کے نام سے بحال کرنے کا حکم جاری کرے گی اور تمام ممبران کو حکومت کی طرف سے اعزازیہ دیا جائے گا۔ہر VDG کے آٹھ سے 10 اراکین ہوں گے اور ان سب کا درجہ برابر ہوگا۔ امت شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ انہیں حکومت کی طرف سے ہر ماہ مساوی معاوضہ دیا جائے گا جو براہ راست ان کے کھاتوں میں جمع ہو جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وی ڈی سی ممبران جموں خطے میں بڑی تعداد میںمسلمانوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button