مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے بالکل محفوظ ہے،شیخ رشید احمد

نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طورپر اپنا دورہ منسوخ کیا

 

اسلام آباد17 ستمبر (کے ایم ایس )
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پہلا ون ڈے انٹرنیشنل شروع ہونے سے چند منٹ قبل نام نہاد سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتوی کرنا کیوی حکام کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کیاتھا اور انہیں یقین دلایا تھاکہ کیوی کرکٹ ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیاں دنیا کے بہترین ادارے ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں ملا ۔انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ یہ دورہ افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کیلئے پس پردہ عناصر کی طرف سے سازش کے تحت منسوخ کرایاگیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک ٹویٹ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فیصلے پرسخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے سیکورٹی خدشات پر یکطرفہ انداز اپناتے ہوئے دورہ منسوخ کرنا انتہائی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہماراموقف سننا پڑے گا۔سیریز منسوخ ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، انور علی، عامر یامین اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے ٹوئٹس میں مایوسی کا اظہار کیا ہے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونے پر مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ہمیںٰ اپنے سیکورٹی کے اداروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ ہمار ا فخر ہیںاور ہمیشہ رہیں گے ۔ ”پاکستان زندہ باد”۔ویسٹ انڈیز اور پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سمی نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ پاکستان دنیا کا وہ محفوظ ترین ملک ہیں جہاں انہوںنے کرکٹ کھیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چھ برس کے دوران پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ان کیلئے ہمیشہ سے خوشگوار تجربہ رہا ہے اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں خود کو محفوظ تصور کیا ہے ۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے انتھک کوششیںکی ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔ تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل یہ دورہ آج راولپنڈی میں پہلے ون ڈے کے ساتھ شروع ہونا تھا ، لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے ہوٹل سے ہی باہر نہیں آئی ۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور کرکٹ کے دشمن نہیں چاہتے کہ ملک میں بین الاقوامی میچ منعقدہوں۔وہ اپنے مذموم عزائم کو حاصل کرنے کیلئے ہر ناپاک حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اپنادورہ پاکستان منسوخ کرنے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن وہ پاکستانی قوم کو ہرگز مایوس نہیں کر سکتے ، جو ہمیشہ کسی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیارہیں۔ سری لنکا ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کے دورے کے بعدہماری مہمان نوازی اور انہیں فراہم کی جانیوالی سیکورٹی کی تعریف کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button