پاکستان

صدر مملکت کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کی مستقل حمایت کا خیرمقدم

اسلام آباد 23جون(کے ایم ایس)
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے تنازعہ جموں و کشمیر پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کا شکریہ ادا کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر احسان مصطفی یرادکل سے آج اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں وکشمیر میں ترکی کے فعال کردار کی بھی تعریف کی ۔ ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے پاک-ترک باہمی تعلقات میں فروغ کیلئے سفیر کی ذاتی کوششوں کاخیرمقدم کیا۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ "پاکستان اور ترکیہ سماجی و مذہبی اقدار پر مبنی مثالی تعلقات کے حامل ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، دونوں قومیں مشترکہ سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار پر مبنی مثالی دوستانہ تعلقات کی حامل ہیں ، امید ہے کہ باہمی طور پر فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات مستقبل میں بھی مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button