پاکستان

ایلیسٹر لیمب نے اپنی تحقیقی کتب میں ہمیشہ بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا:وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد08 اپریل(کے ایم ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ایلیسٹر لیمب کے انتقال سے تنازعہ کشمیر کے آغاز کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کے ایک عہد کاخاتمہ ہواہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ قابل احترام سفارتی تاریخ دان ومحقق ایلیسٹر لیمب کے گزشتہ ماہ انتقال سے تنازعہ کشمیر کے آغاز کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کے ایک عہد کاخاتمہ ہواہے۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ ایلیسٹر لیمب نے اپنی تحقیقی کتب میں ہمیشہ بھارتی جھوٹ اورپراپیگنڈے کو بے نقاب کیاہے۔ وزیراعظم نے آنجہانی ایلیسٹر لیمب کیلئے ابدی سکون کی دعا بھی کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button