پاکستان

پاکستان کی طرف سے تنازعہ کشمیر پر آذربائیجان کی مسلسل غیر متزلزل حمایت کا خیرمقدم

ishaq dar wth azerbijan Fmاسلام آباد:
پاکستان نے جموں و کشمیر کے تنازعے پر آذربائیجان کی مسلسل غیر متزلزل حمایت کا خیرمقدم کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران کیا ۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ Jeyhun Bayromov نے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان جموں و کشمیر کے تنازعے پر آذربائیجان کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کاخیرمقدم کرتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کے لئے آذربائیجان کی جانب سے حمایت کی بھی تعریف کی۔آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر پر ان کا موقف دوٹوک ہے اور آذربائیجان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارد ادوں کے مطابق تنازعے کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے۔فریقین نے مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، روابط، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button