مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:مودی کا گبر سنگھ ٹیکس خوفناک شکل اختیار کر چکاہے: راہل گاندھی

نئی دلی 30 جون (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے ٹیکسوں میں اضافے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مودی جی کا "گبر سنگھ ٹیکس”اب خوفناک شکل اختیا ر کر چکا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی )میں اضافے پر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم مودی کے ‘گبر سنگھ ٹیکس’نے اب ‘گرہستی سروناش ٹیکس’کی بھیانک شکل اختیار کر لی ہے۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت نے ڈبہ بند اور لیبل والی کھانے کی اشیا جیسے دہی، پنیر، شہد، گوشت اور مچھلی پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس اور ہوٹل کے کمروں پر بھی 12 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔راہل گاندھی نے ٹویٹ میں مزید کہاکہ آمدنی اور روزگار کے مواقع میں کمی کے دوران مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی ماضی میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس کو ”گبر سنگھ ٹیکس” قرار دے چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button