مقبوضہ جموں و کشمیر

تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند

جموں27 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والاواحد زمینی راستہ سرینگر جموں ہائی وے ضلع رام بن میں تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ٹریفک پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 270کلومیٹر طویل ہائی وے رام بن میں چندر کوٹ کے قریب ڈگی پل میں تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مختلف مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
ادھر رام بن میں بانیہال کے علاقے تل باغ کے قریب ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button