مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ :دریائے جہلم سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

سرینگر07 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے علاقے خانیار کے قریب دریائے جہلم سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جو اپنے گھر سے چند روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مقامی لوگوں نے لاش نظر آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی ۔ متوفی کی شناخت جاوید احمد لون ساکن جل شیری بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے جو 4 جولائی سے لاپتہ تھا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button