مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ میں بی ایس ایف کی گاڑی کی ٹکر سے 50 بھیڑیں ہلاک

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی گاڑی کی ٹکر سے 50 بھیڑیں ہلاک ہو گئی ہیں۔

یہ واقعہ ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں پیش آیا، جہاں بی ایس ایف کی ایک گاڑی نے بھیڑوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 50 بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

واقعے کے باعث بھیڑوں کے مالک کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ متاثرہ مالک نے قابض حکام سے نقصان کے ازالے اور مناسب معاوضے کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔ تاحال معاوضے کی ادائیگی یا واقعے کے حوالے سے حکام کی جانب سے کسی کارروائی کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button