بھارت

منی پور میں مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے کے خلاف مشتعل مقامی افراد نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا۔

واقعے کے بعد ریاست کے دارالحکومت امپھال میں کشیدگی بڑھ گئی۔ منی پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہے اور ریاست مئی 2023 سے نسلی تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ حکام کے مطابق، متاثرہ افراد امپھال ایسٹ اور کانگپوکپی اضلاع کی سرحد کے قریب ایک جنگل میں لکڑیاں جمع کرنے گئے تھے، جہاں ان پر حملہ کیا گیا۔

مجموعی طور پر 16 افراد پر مشتمل ایک گروپ اپنے گاؤں کے قریب پہاڑی علاقے میں گیا تھا، جہاں اسے مبینہ طور پر گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد مزید تین افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

مقامی رہائشیوں نے امپھال کے بابوپارا علاقے میں وزیراعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ حکام نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ اور وہاں جانے والی سڑکوں پر سکیورٹی سخت کر دی۔ مظاہرین نے خرائی لام لونگ کے مقام پر سڑک بھی بند کر دی، جبکہ خواتین کے ایک گروپ نے امپھال کے ایما کیتھل بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حملے کے بعد امپھال بھر میں بازار اور دکانیں بند رہیں، جبکہ اس واقعے نے پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ منی پور مئی 2023 سے نسلی تشدد اور بدامنی کا شکار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button