بھارت
بھارتی فوج کی اپ گریڈیشن کے نام پر نمائشی اقدامات سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش
نئی دہلی: مودی سرکار بھارتی فوج کی نام نہاد اپ گریڈیشن کے نام پر نمائشی اقدامات کو کامیابی کے طور پر پیش کر رہی ہے۔
متنازعہ اگنی ویر بھرتی اسکیم، اے کے 203 رائفلوں کی تیاری اور نئی کیموفلاج وردیوں جیسے نمائشی اقدامات کو اپ گریڈیشن قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق، بھارتی فوج کی 68 فیصد سے زائد جنگی صلاحیت کو متروک یا پرانا شمار کیا جاتا ہے، جبکہ اس کے پاس بجٹ بھی ناکافی ہے۔
واضح رہے کہ معرکۂ حق کے دوران نااہل اور غیر پیشہ ور بھارتی فوج کو پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی فضائیہ کو بھی پرانی ٹیکنالوجی اور تکنیکی خامیوں کے باعث آئے روز جنگی طیاروں کے حادثات کا سامنا ہے۔







