مقبوضہ جموں و کشمیر

عدالت نے مسلم صحافی زبیر کو 14روزہ عدالتی حراست میں دیدیا

لکھم پور کھیری 12جولائی (کے ایم ایس) بھارت کی ایک عدالت نے مسلم صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو ریاست اتر پردیش میں بھارتی پولیس کی طرف سے ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں 14 دن کی عدالتی حراست میں دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زبیر کو ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔اسسٹنٹ پروسیکوٹنگ افسر اودھیش یادیو کے مطابق استغانہ نے عدالت سے زبیر کو پولیس کی حراست میں دینے کی درخواست کی جس کی زبیر کے وکیل نے مخالفت کی ۔ عدالت نے زبیر کو 14روزہ عدالتی حراست میں بھجوادیا ۔پولیس کی درخواست پر آئندہ سماعت اب13جولائی کو ہو گی ۔لکھیم پور کھیری پولیس نے زبیر کو 2021میں ان کے خلاف درج مقدمے میں انہیں عدالت میں پیش ہونے کیلئے ورانٹ جاری کئے تھے ۔
تک عدالتی حراست میں رہنا ہوگا۔ عدالت نے ان کی تحویل پولیس کو دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت زبیر کی درخواست ضمانت پر 13 جولائی کو سماعت کرے گی۔ زبیر کوآج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیاگیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ستمبر 2021 میں قابل اعتراض ٹویٹ کیس میں زبیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ زبیر کو اب سیتا پور جیل میں رہنا پڑے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button