مغربی بنگال میں بی جے پی کی امیدوار کی گاڑی پر پتھرائو
کولکتہ 13اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اگنی مترا پال کی گاڑی پر پتھرائو کیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے ممتا بنرجی کی زیرقیادت ترنمول کانگریس کے حامیوں کے ایک گروپ پر لاٹھی چارج کیا جنہوں نے اگنی مترا پال کی گاڑی کا گھیرائو کیا اور الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے محافظوں کے ساتھ پولنگ بوتھ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر نے کہاکہ اگنی پال اور اسکے سیکورٹی گارڈز نے علاقے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک امیدوار 20گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کیسے آگے پولنگ بوتھ میں جاسکتا ہے ؟جبکہ وہ اور اس کے سیکورٹی اہلکار علاقے میں کشیدگی بھی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ایک ٹی ایم سی لیڈر نے کہا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس واقعے کی شکایت کا جائز ہ لیا جارہا ہے۔