مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: ہماچل پردیش میں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی مست رام کی خودکشی

1c0fda7d-fa6a-4cda-8c56-4de9c7337c0dشملہ 12جولائی(کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی75سالہ مست رام نے مبینہ طور پر سندر نگر کے ایک ہوٹل میں خودکشی کرلی ہے۔انہوں نے 1993اور 2003میں ضلع منڈی کے علاقے کارسوگ کی نمائندگی کی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان سے خودکشی کاایک نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں سابق ایم ایل اے نے یہ قدم اٹھانے کی ذاتی وجوہات بتائی ہیں۔ نوٹ میں مالی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے بینک اکائونٹ میں جو بھی رقم ہے اسے ان کی بیوی کے حوالے کیا جائے۔پولیس نے بتایا کہ مست رام اتوار کی شام ہوٹل پہنچے اور رات بھر قیام کے لیے ایک کمرہ بک کیا۔ صبح کی چائے کا آرڈر دینے کے بعدانہوں نے مبینہ طور پر اندر سے دروازہ بند کر دیا۔ دوپہر دیر تک دروازہ کھٹکھٹانے پر جب انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تو ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ دروازہ زبردستی کھولا گیا اور سابق ایم ایل اے کی لاش چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شالنی اگنی ہوتری نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔بی جے پی رہنما اور منڈی کے رکن پارلیمنٹ رام سوروپ شرما کی بھی اسی طرح موت ہو گئی تھی کیونکہ ان کی لاش گزشتہ سال مارچ میں نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button