مقبوضہ جموں و کشمیر

راجستھان : ہندو توا طلبا ءکا کشمیری طلباءپر تشدد، چار زخمی

طالبات کےساتھ بدسلوکی

 

جے پور:بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چتور گڑھ کی میواڑ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباءکو ہند و توا طلباءنے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں چار طلباءزخمی ہو گئے۔ ہندو توا غنڈوں کشمیری طالبات کو بھی بدسلوکی کا نشانہ بنایا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری طلباءنے سریگر میں قائم ایک خبر رساں ادارے کو فون پر بتایا کہ انکا ڈگری پروگرم اگلے چار ماہ میں مکمل ہونے والا ہے تاہم انہیں معلوم ہوا ہے کہ میواڑ یونیورسٹی کو انڈین نرسنگ کونسل اور راجستھان نرسنگ کونسل سے منظوری حاصل نہیں ہے لہذ ا وہ ڈگری کی اہلیت کے حوالے سے متفکر ہو گئے۔
طلباءکا کہنا تھا کہ انہوںنے اپنے تحفظات یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچانے کیلئے ایک پرامن احتجاج کیا جس دوران ریاست بہار کے طلباءکے ایک گروپ جسے ہند وتوا تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کے حمایت حمایت حاصل تھی ، نے ان پر حملہ کیا اور چار کشمیری طلباءزخمی کر دیے ۔ طلباءنے کہا کہ غنڈوں نے ایک کشمیری طالبہ کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔
کشمیری طلباءنے کہا کہ واقعے کے بعد وہ خود کو سخت غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے بھی تشدد میں ملوث طلباءکے خلاف کسی خاص ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔انہوںنے مقبوضہ علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔KMS-08/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button