مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں16جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے مینڈھر میں گھر گھرتلاشی لی اورمکینوں کو ہراساں کیا۔ فوجیوں نے علاقے میں فائرنگ بھی کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔