مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مودی حکومت نے پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا

سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر وحید پرا کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگرکے ریجنل پاسپورٹ آفس نے کہا ہے کہ وحید پرا کا پاسپورٹ بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کے مفاد میں ضبط کیا گیا ہے۔ پی ڈی پی کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاہے کہ وحید پراکا امریکہ کی Yale یونیورسٹی میں فیلوشپ پروگرام میں شرکت کاارادہ تھا تاہم پاسپورٹ ضبط ہونے کی وجہ سے اب وہ امریکہ کا سفر نہیں کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button