ہم کشمیریوں کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں:وزیراعظم شہباز شریف کا یوم الحاق پاکستان کے موقع پر پیغام
اسلام آباد19جولائی(کے ایم ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کے عزم آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری نسل در نسل اپنے جائز اور منصفانہ حق خوداردیت کے حصول کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل اور استصواب رائے کے منصفانہ حق کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔کشمیری عوام ہر سال 19جولائی کو یوم قرارداد الحاق پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری نسل در نسل اپنے جائز اور منصفانہ حق خوداردیت کے حصول کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل اور استصواب رائے کے منصفانہ حق کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔دریں اثنا ء وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان، کشمیریوں کے پاکستان سے الحاق کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی مظالم اس مزاحمت، قربانی اور عزم کو ماند نہیں کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔