مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کی 3 روزہ بھوک ہڑتال

اسلام آباد 21 جولائی (کے ایم ایس)
جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں کے علاوہ لندن میں بھارتی سفارتخانے اور برمنگھم میں بھارتی کونسل خانے کے باہر تین روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے جبکہ برسلزمیں یورپی کمیشن کے دفتر کے باہر23 جولائی بروز ہفتہ کو علامتی احتجاجی بھوک ہڑتال کی جائیگی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نام نہاد ٹیرر فنڈنگ کے ایک من گھڑت مقدمے میںکینگرو عدالت کے حکم پر عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ یاسین ملک اپنے خلاف مقدمات کا منصفانہ ٹرائل اورانہیں ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کا موقع دینے کے مطالبے کے حق میں کل سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر رہے ہیں ۔لبریشن فرنٹ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق پارٹی رہنمائوں راجہ حق نواز خان اور سلیم ہارون کی قیادت میں آج اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر تیز بارش کے باوجودبھوک ہڑتال کا آغاز کیا ۔ بھوک ہڑتال کیمپ میں لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے متعدد رہنمائوں جاوید حنیف، ساجد صدیقی، سردار انور خان، پرویز اختر، سفیان احمد و دیگر کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔کوٹلی میں پارٹی رہنمائوں ملک اسلم، ضلع صدرابرار افتخار، غازی ساجد بخاری، ڈاکٹر لیاقت نقشبندی، شاہد بشیر، بصیر جنجوعہ، اسرار بخاری، راجہ امجد، عدیل ملک، عمران کھوکھر، کبیر بٹ اور اشتیاق چوہدری اوریگر نے بھوک ہڑتال شروع کی۔ لال چوک مظفرآباد میں راجہ عاصم رزاق کی قیادت میں بھوک ہڑتال شروع کی گئی جس میں لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے متعدد کارکنان اور نوجوان شریک ہیں۔جموں کشمیرلبریشن فرنٹ برطانیہ کے زیر اہتمام کل(جمعہ کو) لندن میں بھارتی سفارتخانے کے علاوہ برمنگھم میں بھارتی کونسل خانے کے باہر بھوک ہڑتال شروع کی جائیگی جس میں پارٹی قائدین اور کارکن شریک ہوں گے۔محمد یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لبریشن فرنٹ نے ابتدائی مرحلے پرپاکستان ، آزاد جموں وکشمیر اور برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں تین روزہ احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ لگانے کا اعلان کیا۔بیان کے مطابق آج تیز بارش کے باوجود اسلام آباد، کوٹلی اور مظفرآباد میں بھوک ہڑتال کا آغاز کیاگیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button