مقبوضہ جموں و کشمیر

سات سالہ لاپتہ کشمیری بچے کی لاش کپواڑہ کے جنگل سے برآمد


سرینگر08مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے 15فروری کو لاپتہ ہونے والے سات سالہ کشمیر بچے کی لاش آوورہ کے جنگل سے ملی ہے ۔
قابض انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کپواڑہ کے گائوں آوورہ کا رہائشی سات سالہ طالب حسین خان کی لاش منگل کو جنگل سے ملی ہے ۔مزید تحقیقات کیلئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیاگیا ہے ۔15فروری کوطالب اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا اور وہ واپس گھر نہیں پہنچا ۔ ہر جگہ تلاش کرنے کے بعد طالب کے اہلخانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور آج اس کی لاش جنگل سے ملی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button