بھارت

کرناٹک :شادی سے انکار پر ہندو نوجوان نے نرسنگ کی طالبہ کا سر دھڑ سے جدا کر دیا

بنگلورو 22جولائی(کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کرناٹک میںایک دل دہلانے والے واقعہ میں ایک ہندو نوجوان نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے شادی سے انکار پر نرسنگ کی ایک طالبہ کا سر دھڑ سے جدا کر کے قتل کردیا ۔ بعدازاں ہندونوجوان نے طالبہ کے کٹا ہوئے سر کے ساتھ پولیس اسٹیشن جاکرخود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
کرناٹک کے ضلع وجے نگر کے علاقے کڈ لیگی میں جمعرات کو پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں 23 سالہ بھوجاراج بسواراج نے نرسنگ کی 21سالہ طالبہ نرملا کا سر دھڑ سے جدا کر کے اسے وحشیانہ طورپرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور بھوجا راج نرملا کا رشتہ دار تھا اور دونوں کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھوجاراج نے نرملا کے والدین سے اس سے شادی کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ تاہم نرملا کے والد نے اس کی تجویز کو ٹھکرا دیاتھا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق بھوجاراج کو نرملا پر کسی اور کے ساتھ تعلقات کا شک تھا اور نرملا کالج سے چھٹیوں گھر آئی ہوئی تھی جب اس نے نرملا کی نگرانی شروع کر دی ،جمعرات کی صبح جب نرملا گھر پر اکیلی تھی تو بھوجا راج نے اس کا گلا کاٹنے کے بعد اس کا سر جسم سے علیحدہ کر کے اسے قتل کردیا۔ ضلع وجیا نگرکے سپریٹنڈنٹ پولیس ارون نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس کو نرملا کا دھڑ اس کے گھر سے ملا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button