بھارت

منی پور:تشدد، جلاﺅ گھیراﺅ کا سلسلہ جاری، 3لاشیں برآمد، جسم پر چاقو کے نشان

قبائلی اراکین اسمبلی نے ریاستی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

 

امپھال 19اپریل(کے ایم ایس)

mani pur tarchingبھارتی ریاست منی پور میںتشدد ، جلاﺅ گھیراﺅں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ضلع اخرل کے کوکی اکثریتی گاﺅں تھو وانی میں 3لاشیں برآمد ہوئی ہیںجس سے گاﺅں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے۔

لاشوں کی حالت بہت خراب تھی اور انکے جسم پر چاقو کے نشانات پائے گئے اور کئی اعضاءکاٹے گئے تھے۔ گاﺅں میں جمعہ کی صبح ملنے والی گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی ، جب پولیس نے تلاشی کی مہم شروع کی تو جنگل کے علاقے میں تین لاشیں پائی گئیں۔ وہ تینوں ولیج گارڈتھے ۔چرا چند پور اور وشنو پور کے علاقوں میں بھی ہجوم نے کچھ لوگوںکو نشانہ بنایا ۔

دریں اثناء10قبائلی اراکین اسمبلی نے21اگست سے شروع ہونے والے ریاستی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈیجنس ٹرائبل لیڈرس فورم(آئی ٹی ایل ایف) کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی وزرا، اراکین اور عام افراد میتی(ہندو) اکثریتی دارالحکومت امپھال جانے سے ڈرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کوکی، زومی اور دیگر قبائلی طبقات سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی وزیر یا رکن اسمبلی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر امپھال جانے کا خواہشمند نہیں ہے لہذا وہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

منی پور میں رواں برس تین مئی سے جاری نسلی تشدد ، جلاﺅ گھیراﺅ میں اب تک260سے زائد لوگ مارے گئے ہیں ، 600سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button