مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں رواں سال اب تک بھارتی پولیس کے10 اہلکار ہلاک

سرینگر02اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رواں سال اب تک مختلف حملوں میں بھارتی پولیس کے10 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں میں سے 9مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں میں حملوں میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک دستی بم دھماکے میں مارا گیا۔مقامی خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں دو پولیس اہلکار، فروری میں ایک، مارچ میں دو، مئی میں تین اور جون اور جولائی میں ایک ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ رواں سال اپریل میں کسی پولیس اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دس پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ متعدد پولیس اہلکار مختلف حملوں میں زخمی بھی ہوئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button