مقبوضہ جموں و کشمیر

امن جنگوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے آتا ہے، فارو ق عبداللہ 

farooq_abdullah-sixteen_nineسرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن جنگوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے آتا ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین تباہی کا شکار ہے اور وہاں بھی امن کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔انہوںنے کہاکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے بات چیت ہونی  چاہیے۔بھارت اور پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے لیے مذاکرات ضروری ہیں کیونکہ جب سے بھارت آزاد ہوا ہے، جموںو کشمیر کا تنازعہ موجود ہے اور اس کاپائیدار حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button