مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کی وادی کشمیر واپسی کے منتظر ہیں ، مفتی ناصر الاسلام

نئی دلی:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر باوقار واپسی کی بھرپور حمایت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے چنئی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کی واپسی کا منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کا کھلے دل سے استقبال کریں گے۔انہوں نے بھارت میں مختلف برادریوں کے درمیان امن اور ہم آہنگی کے فروغ پر زوردیا۔مفتی ناصر الاسلام نے کہاکہ وہ ہمیشہ بین المذاہب امن اور ہم آہنگی کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button